Time 01 فروری ، 2025
جرائم

راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی قتل، قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق

راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی قتل، قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق
سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی،فوٹو: فائل

راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق  لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔

پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز  اور اس کی ماں گلزار بیگم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :