Time 02 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ کی خوبصورتی کی علامت ' ڈمپل' کیا سرجری کی وجہ سے ہیں؟ نیا انکشاف سامنے آگیا

ہانیہ کی خوبصورتی کی علامت  ڈمپل کیا  سرجری کی وجہ سے ہیں؟ نیا انکشاف سامنے آگیا
ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جن کا خوبصورت چہرا اور خاص طور پر ڈمپل دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر اریج خالد نے  اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پر ہونے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔

مزید خبریں :