Time 03 فروری ، 2025
کاروبار

زراعت میں کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تفصیلات جاری

زراعت میں کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تفصیلات جاری
کاشت کاری پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کیا گیا ہے اور لائیو اسٹاک سیکٹر پر ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی: سندھ ریونیو بورڈ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ریونیو بورڈ نے زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ 

سندھ ریونیو  بورڈ کے مطابق  6 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن انکم ٹیکس سے مستثنا ہوگی لیکن 6 تا 12 لاکھ پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا  جب کہ 16 تا 32 لاکھ سالانہ آمدن پر 30 فیصد ٹیکس اور ایک لاکھ 70 ہزار فکس وصولی ہوگی۔

ریونیو بورڈ کےمطابق 32 تا 56 لاکھ آمدن پر 40 فیصد ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار فکس وصولی ہوگی جب کہ 56 لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پر 45 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا اور  16 لاکھ 10 ہزار فکس وصولی ہوگی۔

اس کے علاوہ 50 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس بھی لگے گا اور 15 کروڑ سے زائد آمدن پر ایک فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔ 

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کارپوریٹ فارمنگ میں چھوٹی کمپنیوں پر 20 اور بڑی کمپنیوں پر 29 فیصد ٹیکس لگےگا۔ 

ریونیو بورڈ کا کہنا ہےکہ کاشت کاری پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کیا گیا ہے اور لائیو اسٹاک سیکٹر پر ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔ 

سندھ ریونیو بورڈ حکام کے مطابق ٹیکس کلیکشن اور فائلنگ کا نظام آٹومیٹڈ ہوگا۔ 

مزید خبریں :