03 فروری ، 2025
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، ن لیگ کے ارکان ان کی طاقت اور عزت ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے، ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کو راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک اور گوجرانوالا کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔