Time 03 فروری ، 2025
پاکستان

نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں: ترجمان حماس

نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں: ترجمان حماس
  فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانےکا منصوبہ ناقابل عمل ہے،ترجمان حماس،فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنےکے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار  ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ  حماس نےفلسطینیوں کو مصر اور  اردن  میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ  فلسطینیوں کو مصر اور  اردن میں بسانےکا منصوبہ ناقابل عمل ہے، مصری فلسطینی عوام کوقبول نہیں کرتے۔

 ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ  فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

 ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ  طوفان الاقصٰی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں مدد ملی۔

مزید خبریں :