04 فروری ، 2025
لاہور: چوہنگ میں گھر کی دہلیز پر قتل کیے جانے والے وکیل کے مقدمے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے حملہ آوروں کی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ نوید جمیل کو 3 جنوری کی صبح گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا تھا،سی سی ٹی وی سے لی گئی تصاویر میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڑکی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کے ساتھ کچھ ملزمان کار پر بھی سوار تھے، واردات کے دوران سفید رنگ کی گاڑی بھی حملہ آوروں کے ساتھ نکل گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول بچوں کو اسکول چھوڑ کر آیا تھا،سی سی ٹی وی اور شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے۔