Time 04 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی میں صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

کراچی میں صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

صحافیوں کو بدلتے ہوئے دور کی مناسبت سے صحافتی تربیت کے لیے امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے امریکا-پاکستان شراکت داری کے عنوان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آر ٹی آئی، فیکٹ چیکنگ اور تحقیقاتی رپورٹنگ سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ میں مختلف میڈیم پر کام کرنے والے صحافیوں کو تحقیقاتی صحافت اور پاکستان امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر تفصیلی اور تجرباتی بریفنگ دی گئی۔

میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری نے آر ٹی آئی قانون کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اپنی رپورٹ میں آر ٹی آئی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں بہتری اور تحقیقاتی صحافت کو فروغ مل سکے۔

تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی تہمینہ قریشی، میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری، فاطمہ علی ، توصیف رازی ملک اور لبنیٰ جرار نقوی نے ایکٹیوٹی پرفارمنس کے ذریعے تربیت فراہم کی۔ 

ورکشاپ میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد صحافیوں کو نئے دور کے چیلنجز سے روشناس کرانا تھا اور امریکا پاکستان کے تعلقات کے ذریعے عوام کو ملنے والے سہولیات پر نظر ثانی کرنا تھا۔

مزید خبریں :