Time 04 فروری ، 2025
دنیا

مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے

مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے
سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے، کے ایم ایس— فوٹو: کے ایم ایس

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر  کے پوسٹر لگ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے۔

پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں۔

کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :