Time 04 فروری ، 2025
صحت و سائنس

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد
منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام میں کہناتھاکہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :