Time 04 فروری ، 2025
پاکستان

سرگودھا، بچوں نے اکیلا پن دور کرنے کیلئے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی

سرگودھا، بچوں نے اکیلا پن دور کرنے کیلئے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی
شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے— فوٹو: رپورٹر

سرگودھا میں بچوں نے اکیلا پن دور کرنے کیلئے 80 سال کے والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی۔

سرگودھا کی محمدی کالونی کے رہائشی چاچا بشیر کی شادی دھوم دھام سے انجام پاگئی۔ بچوں کاکہناتھا کہ والد کی شادی میں مہندی کی تقریب سمیت تمام رسمیں ادا کی گئیں۔

شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

بچوں کاکہناہےکہ والد کا اکیلا پن دور کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اُدھر 32 سالہ  خاتون کو دُلہن بناکر گھر لانے پر 80 سال کے چاچا بشیربھی خوشی سےنہال ہیں۔

مزید خبریں :