Time 04 فروری ، 2025
دنیا

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی تحقیقات کے تبادلےکی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی تحقیقات کے تبادلےکی منظوری دیدی
فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی تحقیقات میں تعاون کی منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق  اجلاس میں  شامی عبوری صدر  احمد الشارع  اور جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئرکے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورت حال میں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔غزہ  میں فائر بندی معاہدے کو جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کی بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں غزہ  جنگ بندی کو مستقل کرنے پر زور دیتے ہوئے انسانی بنیادوں پر غزہ  میں امدادی اشیا کی ترسیل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں :