Time 05 فروری ، 2025
پاکستان

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا

گزشتہ دنوں ریختہ نے اردو کے معروف شعرا کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے سپر ہیروز کے کردار میں اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیں— فوٹو:فائل

اردو زبان کے فروغ کیلئے کام کرنے والی معروف بھارتی ویب سائٹ ریختہ کو نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں ریختہ نے اردو کے معروف شعرا کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے سپر ہیروز کے کردار میں اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیں۔

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا
— فوٹو: ریختہ فیس بک

ان تصاویر میں شاعر میر تقی میر کو بیٹ مین، مرزا غالب کو سپر مین، علامہ محمد اقبال کو آئرن مین، فیض احمد فیض کو کیپٹن امریکا، جون ایلیا کو ڈاکٹر اسٹرینج، پروین شاکر کو بلیک وِڈو اور اکبر الہ آبادی کو ڈیڈ پول بنا کر پیش کیا گیا۔

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا
— فوٹو: ریختہ فیس بک

اس کے علاوہ حبیب جالب کو ونٹر سولجر اور مجروح سلطان پوری کو ہاک آئی، ناصر کاظمی کو اسپائیڈرمین، جوش ملیح آبادی کو ہَلک دکھایا گیا۔

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا
— فوٹو: ریختہ فیس بک

شعرا کی تصاویر پر ان کے اشعار بھی لکھے گئے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو شعرا کو کامک کرداروں میں دکھانا بالکل پسند نہیں آیا۔

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا
— فوٹو: ریختہ فیس بک

سوشل میڈیا صارفین نے ریختہ کی پوسٹ پر ہی تنقید کی اور رضا حیدر نامی صارف نے  لکھا کہ ’پس ہر شعبہ ہی زوال پذیر ہے یہ تذلیل کی انتہا ہے۔ 

اردو کے نامور شعرا کو کامک کرداروں میں پیش کرنے پر ریختہ کو تنقید کا سامنا
— فوٹو: ریختہ فیس بک

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے لکھا کہ حیرت ہے ریختہ جیسے سنجیدہ ادبی پلیٹ فارم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ سب کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :