Time 05 فروری ، 2025
پاکستان

حیدرآباد: وکلا اور ڈی آئی جی کے درمیان مذکرات کامیاب، 15گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم

حیدرآباد: وکلا  اور ڈی آئی جی کے درمیان مذکرات کامیاب، 15گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم
فوٹو: اسکرین گریب

حیدرآباد میں رات گئےایس ایس پی آفس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو اور وکلا کے درمیان ہونے و الے کامیاب مذاکرات کے بعد وکلا نے دھرنا ختم کردیا۔

بھٹائی نگر پولیس نےگزشتہ روزحیدرآباد میں علی رضا ایڈوکیٹ کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کےکار تحویل میں لےلی تھی۔

وکلا برادری نےمنگل کی دوپہر دو بجے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں دھرنا دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ بھٹائی نگر تھانےکے ایس ایچ او اور ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کو برطرف کرکےمقدمہ ختم کیا جائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی فرخ لنجھار کا مؤقف تھا کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر گاڑیوں میں سیاہ شیشے اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران 3 پولیس افسران سمیت50  افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، وکیل کی جس گاڑی کو روکا گیا تھا اس کی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

ڈی آئی جی طارق دھاریجو نے وکلا سے مذاکرات کے بعد کہا کہ وکلا اور پولیس بھائی ہیں، وکلا برادری کا مطالبہ پورا کریں گے۔

وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی سے بات چیت ہوئی ہے ، مذکرات میں یہ طے پایا ہے کہ ایس ایس پی کا ٹرانسفار ہوگا۔

مزید خبریں :