Time 05 فروری ، 2025
جرائم

لاہور: انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بیچ دیا، اغوا کاروں کا بہیمانہ تشدد

لاہور: انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بیچ دیا، اغوا کاروں کا بہیمانہ تشدد
اغواکاروں نے پاکستانی نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور ویڈیوزبناکرگھربھیج دیں: مقدمے کا متن/ فوٹو فائل 

لاہور میں غیر قانونی طور  پر3 نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

رائیونڈ کے رہائشی ماجد اقبال خان کی جانب سے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے مطابق 3 بھانجوں کو اٹلی بھجوانےکے لیے 5 ملزمان کو 90 لاکھ روپے دیے تھے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے سہیل، ارسلان اور خرم کوپڑوسی ملک لےجاکر مزید رقم طلب کی اور انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں کو اغوا کاروں کو فروخت کر دیا جس پر اغواکاروں نے نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور  ان کی ویڈیوزبناکر گھر والوں کو بھیج دیں۔

مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ اغوا کاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے مانگے ہیں۔

متاثرہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپنے پیاروں کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :