Time 05 فروری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسٹیڈیمز کب آئی سی سی کے سپرد کیے جائیں گے؟

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسٹیڈیمز کب آئی سی سی کے سپرد کیے جائیں گے؟
 قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے__فوٹو: فائل

8  فروری سے شروع ہونے والے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان کے اسٹیڈیمز چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

 قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں، 15 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کے چارج سنبھالنے کے بعد آئی سی سی اسٹیڈیم میں اپنے معاملات ختم کرے گی، آئی سی سی سے پی سی بی نے مزید مہلت دینے کی کوئی درخواست کی نہ آئی سی سی نے مہلت دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیمز کے حوالے سے تمام معاملات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہیں،  آئی سی سی نے اسٹیڈیمز کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں کیا، آئی سی سی ایونٹ سے قبل میزبان ملک کے میچز وینیوز پر ہونا معمول کی بات ہے۔

مزید خبریں :