Time 06 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین اور امیر گیلانی کا نکاح کب ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

ماورا حسین اور امیر گیلانی کا نکاح کب ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی
ماورا اور امیر کی جانب سے گزشتہ روز 5 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں__فوٹو: ماورا حسین/انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی جو اب حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن چکی ہے، ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ماورا اور امیر کی جانب سے گزشتہ روز 5 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں، دونوں نے فوٹو شوٹ شیئر کیا جو  لاہور کے شاہی قلعے میں ہوا۔

تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’دنیا کی بھاگ دوڑ کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی ماورا نے  ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

بعدازاں اداکار جوڑے نے شادی کی مزید تصاویر بھی جاری کیں، جس کے بعد مداحوں سمیت معروف اداکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اب 6 فروری کی صبح فوٹو گرافر نے ماورا اور امیر کے نکاح کی مختصر ویڈیو جاری کی جس میں تقریب کی کچھ جھلکیاں دکھائی دیں۔

اس کے علاوہ فوٹو گرافر نے ماورا اور امیر کے نکاح کے چھوہاروں کی تھیلی بھی اپنی اسٹوری پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کا نکاح کب ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی
فوٹو: اسکرین گریب

اس تھیلی پر نکاح مبارک کے ساتھ ماورا اور امیر کا نام اور نکاح کی تاریخ 5 فروری 2015 درج تھا۔

جب کہ نکاح کی ویڈیو میں امیر کی انٹری کے ساتھ ماورا کی والدین کے ہمراہ انٹری اور امیر کا ماورا کو انگوٹھی پہنانے کی جھلکیاں موجود تھیں۔


مزید خبریں :