06 فروری ، 2025
سوئی دھاگا تو آپ نے دیکھا ہوگا صدیوں سے لوگ انہیں سلائی کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں۔
تاہم کئی بار ہاتھ سے سوئی کے ناکے میں دھاگا ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے جس کے باعث جھنجھلاہٹ طاری ہوجاتی ہے۔
مگر ایک ایسا آسان طریقہ موجود ہے جس سے یہ کام چند سیکنڈوں میں ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کے گھر میں فالتو پرانا ٹوتھ برش موجود ہے تو وہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
جی ہاں واقعی ہاتھ سے دھاگے کو سوئی کے ناکے میں ڈالنے کی ناکام کوششیں کرنے کی بجائے دھاگے کو ٹوتھ برش کے ریشوں پر رکھیں اور پھر سوئی کے ناکے کو دھاگے کے اوپر رکھ کر نرمی سے دبائیں۔
ایسا کرنے پر بہت آسانی سے دھاگے کا کچھ حصہ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے گا۔
اس کے بعد بس آپ کو دھاگے کا ایک حصہ کھینچ لینا ہے تاکہ سلائی کا کام شروع کیا جاسکے۔