Time 07 فروری ، 2025
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔ فوٹو فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔

نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔

مزید خبریں :