07 فروری ، 2025
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں قتل کے ملزم پر دوران سماعت مقتول کے رشتے دار پل پڑے۔
رشتے داروں نے ملزم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، کرسیوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے کمرہ عدالت اکھاڑا بن گیا۔
عدالت میں موجود پولیس اہلکار نے ملزم کو مقتول کے رشتے داروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش اور پھر ٹیزر گن نکال کر ملزم کو مزید حملے سے بچایا۔
31 جنوری کو پیش آئے اس واقعے کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔