Time 07 فروری ، 2025
پاکستان

مانسہرہ میں پیکا قانون کے تحت شہری کیخلاف مقدمہ درج، گرفتار کرلیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دی پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز(پیکا) ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کوگرفتارکرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت تھانہ سٹی میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبیر احمد خان نے دو روز قبل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنےخطاب میں حکومت اور اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر اپنی تقریر میں لوگوں کو اکسایا.، حکومت وقت، ریاستی اداروں اوراہلکاروں کے خلاف تقاریرکیں اور بدنام کیا۔

ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی ہزارہ ڈویژن عبدالرزاق عباسی نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شبیر خان پرمقدمے کےاندراج اورگرفتاری کی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں :