08 فروری ، 2025
کراچی کی سڑکوں پر دندناتے قاتل ڈمپر نے مزید 3 قیمتی جانیں لے لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ڈمپر نے ٹکر ماری جس سے تینوں کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ اور بیٹٓ جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل گلستان جوہر میں ملینیئم شاپنگ مال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔