Time 08 فروری ، 2025
کھیل

سہ ملکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
شاہین آٖفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو آؤٹ کیا۔ 

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے  پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بابراعظم آج فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے اہم ہے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :