Time 08 فروری ، 2025
کھیل

نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے

نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے
حارث کے جانے کے بعد سلمان آغا نے حارث رؤف کا اوور مکمل کیا،فوٹو: پی سی بی

لاہور میں جاری سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔

بولنگ کے دوران اپنے ساتویں اوور میں حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی جس پر وہ اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔ حارث کے جانے کے بعد سلمان آغا نے حارث رؤف کا اوور مکمل کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہےکہ حارث رؤف کو لو گریڈ ون اسٹرین کا سامنا ہے، انہیں  پیٹ کے مسلز میں بھی تکلیف ہے، فوری طور پر حارث رؤف کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے ۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں واپس آنےکے لیے تکلیف کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ 

خیال رہے کہ حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :