Time 08 فروری ، 2025
پاکستان

ٹریفک پولیس مجھ سے رہنمائی لے، ڈمپر سے ایک بھی حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا:گورنر سندھ

ٹریفک پولیس مجھ سے رہنمائی لے، ڈمپر سے ایک بھی حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا:گورنر سندھ
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ میں  روزانہ شہرکا دورہ کروں گا اور غیرقانونی چلنے والے ٹینکرز کو پولیس کے حوالے کروں گا، ٹریفک پولیس مجھ  سے رہنمائی لے، ڈمپر سے ایک بھی حادثہ ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے  حادثات پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور  آئی جی پولیس کو خط لکھا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ٹریفک پولیس میرے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے اور حکمت عملی بنائے  اور پھراس پرعمل درآمد کرائے تو حادثات رک جائیں گے، نہ رکے تو  میں استعفیٰ دے دوں گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اتحاد رمضان کے زیراہتمام گورنرہاؤس میں تراویح، محفل نعت، محفل سماع اور 10 لاکھ افراد کی افطاری کا بندوبست کیاگیا ہے، پہلا روزہ  رکھنے والے بچوں کو دعوت دیتاہوں کہ میرے ساتھ افطارکریں۔

مزید خبریں :