Time 09 فروری ، 2025
صحت و سائنس

لیہ میں پر اسرار موذی مرض پھیلنے سے 3 بچے انتقال کر گئے، 6 متاثر

لیہ میں پر اسرار موذی مرض پھیلنے سے 3 بچے انتقال کر گئے، 6 متاثر
ممکنہ طور پر بچوں کی اموات کسی وائرل بیماری سے ہوئیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ۔ فوٹو فائل

لیہ میں پر اسرار موذی بیماری پھیلنے سے 3 بچے انتقال کر گئے جبکہ 6 دیگر بچے متاثر ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لیہ کے چک 156 ٹی ڈی اے میں وائرل مرض سے 3 بچے انتقال کر گئے جبکہ 6 بچے متاثر ہیں۔

ڈپٹی ڈی ایچ او لیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچوں کی اموات کسی وائرل بیماری سے ہوئیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بچوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا بتانا ہے کہ متاثرہ بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگا دیےگئے ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ موذی مرض پھیلنے سے گاؤں کے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :