Geo News
Geo News

Time 09 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی میٹرو کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

کراچی میٹرو کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا، کراچی کی106مرکزی سڑکوں پر46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی: میئر کراچی__فوٹو: فائل

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،  یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے،  کےایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹادیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا، کراچی کی106مرکزی سڑکوں پر46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار  رہے گی، کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔