09 فروری ، 2025
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔
لندن میں ہانیہ ہامر اور دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کرکٹر صائم ایوب بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کریں گے۔
خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہاکہ بس خوش رہیں۔
بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھاکہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔
راکھی کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ بالکل ان کیلئے جاؤں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمھاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔