10 فروری ، 2025
کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے بند ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہو گئے۔
اپرکرم ذرائع کے مطابق گاؤں میں کسی ایک جگہ فریقین کا اسلحہ رکھا جائے، اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشرکے پاس ہو، کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دےگی۔
جرگہ ممبر ارشاد بنگش نے کہا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانےکا طریقہ کار جمع کرادیا ہے، امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ ٹل پارا چنار روڈ کھولا جائے اور حکومت اپنی رٹ قائم کرے، دونوں فریقین ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہیں۔