Time 11 فروری ، 2025
جرائم

لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں : پولیس/ فائل فوٹو

لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو  قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔

 پولیس کے مطابق مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :