11 فروری ، 2025
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں ٹرک چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں ناردرن بائی پاس فلائی اوور کے قریب پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران ٹرک میں سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 26 سالہ پولیس اہلکار شاہ رخ زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی اہلکار سائٹ سپر ہائی وے تھانہ میں تعینات ہے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال ٹرک برآمد کرلیا ہے، ٹرک مالکان نے پولیس سے رابطہ کرکے بتایا کہ ملزمان نے ان سے ٹرک سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھینا تھا۔