11 فروری ، 2025
جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو چاقو سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔
اسی حوالے سے ڈیجیون ایجوکیشن آفس نے بتایا کہ ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 دن بعد ٹیچر اسکول میں پڑھانے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔