Time 11 فروری ، 2025
کھیل

ریفلیکشنز انٹر اسکولز فٹبال چیمپئن شپ: کراچی گرامر نے سینٹ لارنس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

کراچی: ریفلیکشنز انٹر اسکول فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کراچی گرامر اسکول نے سینٹ لارنس اسکول کو شکست دے دی۔

ریفلیکشنز اسکولز میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کراچی گرامر نے سینٹ لارنس اسکول کو 0-3 سے شکست  دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ثنا اللہ خان، فیضان شمسی اور علی زبیری نے ایک، ایک گول اسکور کرکے کراچی گرامر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے نمایاں کھلاڑی ثنا اللہ رہے جنہوں ایک گول اسکور کیا اور فیضان شمسی کو گول کے لیے ایک زبردست اسسٹ فراہم کی۔ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کرنے پر فیضان شمسی مین آف دی میچ  قرار  پائے۔

اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی کراچی گرامر اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

کراچی گرامر نے گروپ مرحلے کے تینوں میچ 0-1، 0-6 اور 0-4 کے  اسکور کے ساتھ جیتے۔

انٹر اسکول فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کراچی گرامر اسکول اور ریفلیکشنز اسکول کے درمیان 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :