12 فروری ، 2025
کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں بنگلے سے 2 کتے چوری ہوگئے۔
ڈیفنس میں بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری ہونے کا مقدمہ درخشان تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ کتوں کے ٹرینرنیلسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل کتوں کو مانوس کیا ،مانوس ہونے کے بعد 4 فروری کو بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکالا اور رفو چکر ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس نے چوری ہونے والے کتوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔