Geo News
Geo News

پاکستان

اسلام آباد موٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹرک ڈرائیورپر تشددکی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کو گریبان سے  پکڑکر نیچے اتارا اور اس دوران پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور قصور وار کو سزادی جائے گی۔