Time 12 فروری ، 2025
کاروبار

کراچی والوں کیلئے 1.23روپے اور باقی ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی

کراچی والوں کیلئے 1.23روپے اور باقی ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا: نیپرا— فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔

 بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اُدھر کے الیکٹرک کیلئے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کردی گئی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائےگا۔

مزید خبریں :