Time 14 فروری ، 2025
دنیا

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی سزا کیخلاف پابندیوں کیلئے ایکٹ کی تیاری کا اعلان

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی سزا کیخلاف پابندیوں کیلئے ایکٹ کی تیاری کا اعلان
فوٹو: فائل

امریکی رکن کانگریس اور ریپبلکن رہنما جو ولسن نے کہا ہےکہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں پر پابندی کے لیے ایکٹ تیار کر رہے ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جو ولسن کا کہنا تھا کہ وہ 'پاکستان ڈیمو کریسی ایکٹ' کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی حکومت کے ان افراد پر پابندی لگانا ہے جو عمران خان کے خلاف مقدمات اور قیدکے ذمہ دار ہیں۔

جو ولسن کے مطابق ان کے اس اقدام کا مقصد جمہوریت کے اصولوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہےکہ ریپبلکن رہنما جو ولسن ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے بھی رکن ہیں۔جو ولسن ریپبلکن پالیسی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

جو ولسن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید خبریں :