14 فروری ، 2025
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کیویز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرنے والے لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے۔ ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا۔
اگلےہی اوور میں شاہین ٹام لیتھم کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے پھر تھوڑی دیر بعد سعود شکیل بھی لیتھم کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔