Time 15 فروری ، 2025
پاکستان

اسلام آباد و پنڈی میں زلزلہ، شدت 4.8 اور گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ

اسلام آباد و پنڈی میں زلزلہ، شدت 4.8 اور گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ
زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر، مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اورگہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشی سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کے حوالے سے ایکس پر ٹوئٹس کیں اور شدید زلزلے کا بتایا۔

زلزلے کے باعث فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں :