15 فروری ، 2025
یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنےکا عمل شروع کردیا گیا اور لاہور سے 150ڈیلی ویجزملازمین کونوکری سے نکال دیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا لیٹر جاری کردیا جس میں کہا گیا ہؤے کہ آپ کو اپنی ملازمت سے فوری برخاست کیا جا رہا ہے۔
خط میں ڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ اکاؤنٹ آفیسر سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اُدھر لاہور سے یوٹیلٹی اسٹورزکے 150 ڈیلی ویجزملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3000 سے زائد ہے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنا کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اگلے مرحلے میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے۔