Time 16 فروری ، 2025
کھیل

ڈوپنگ کیس: ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر یانک سینر پر 3 ماہ کی پابندی عائدکردی گئی

ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر یانک سینر  پرڈوپنگ کیس اسکینڈل میں3ماہ کی پابندی عائدکردی گئی۔

اٹلی کے پلیئر یانک سینر نے تین ماہ کی پابندی قبول کرلی ہے۔

یانک سینر نے حال ہی میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر پر تین ماہ کی پابندی 9 فروری سے4 مئی تک رہےگی۔

یانک سینر پر 3 ماہ کی پابندی  فرنچ اوپن شروع ہونے سے پہلے ختم ہوجائےگی۔

گرینڈ سلم میں اس سال کا دوسرا ایونٹ فرنچ اوپن 8 جون سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :