Time 16 فروری ، 2025
کھیل

ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر پرجوش استقبال

ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر پرجوش استقبال
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے اسپورٹس شائقین نے ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے   جوجٹسو کھلاڑیوں کا کراچی ائیرپورٹ پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔

یہ  چیمپئنز تھائی ائیرویز کے ذریعے کراچی پہنچے،  جہاں ایس جے جے اے کے عہدیداران، مداحوں اور خیرخواہوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

شائقین نے کھلاڑیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پی جے جے ایف کے ایک عہدیدار نے نوجوان کھلاڑیوں زنیرا ذوالفقار، علشبا علی، آمنہ عرفان، محمد معاذ  اور عبد الرحمان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیروز قرار دیا اور فیڈریشن کے عزم کو دہرایا کہ بہترین کھلاڑیوں کی تیاری جاری رکھی جائےگی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایشین یوتھ گیمز 2025 (بحرین، اکتوبر) سمیت آنے والے تمام مقابلوں کے لیےکھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل تعاون فراہم کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کریں۔

مزید خبریں :