Time 16 فروری ، 2025
دنیا

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، رفح میں ڈرون حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، رفح میں ڈرون حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید
فوتو: فائل

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح میں ڈرون حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حماس کے مطابق رفح میں امدادی ٹرکوں کے داخلےکے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، اسرائیلی حملہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ حماس عسکری یا حکومتی فورس نہیں بن سکتی، حماس کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

مارکو روبیو نے مزیدکہا کہ خطے میں عدم استحکام کا واحد سبب ایران ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنےکا کہہ دیا۔

مزید خبریں :