Time 16 فروری ، 2025
جرائم

قتل کرنے کے بعد شاعر ڈاکٹر آکاش کی لاش کو جلایا گیا، پولیس کا انکشاف

قتل کرنے کے بعد شاعر ڈاکٹر آکاش کی لاش کو جلایا گیا، پولیس کا انکشاف
اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹرآکاش کی موت حادثاتی نہیں، ڈاکٹرآکاش انصاری کوقتل کیاگیا: ایس ایس پی حیدرآباد— فوٹو:فائل

حیدرآباد پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سندھی شاعر ڈاکٹرآکاش انصاری قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر فرخ علی لنجار کا کہناتھاکہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹرآکاش کی موت حادثاتی نہیں، ڈاکٹرآکاش انصاری کوقتل کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی لیکن ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ حادثاتی موت نہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ قتل کرنے کے بعد ڈاکٹر آکاش کی لاش کو جلایا گیا، والد اور لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ حیدرآباد گھر میں آگ لگنے سے شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائےگئے جس کےلیے بظاہر تیز دھار آلہ استعمال ہوا۔ پولیس نے ان کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ڈرائیور کو  گرفتار کرلیا تھا۔

ڈاکٹرآکاش انصاری کے شعری مجموعوں میں 'ادھورا ادھورا' اور 'کین رھاں جلا وطن' شامل ہیں جبکہ انہیں شیخ ایاز اور استاد بخاری کے بعد جدید سندھی شاعری میں سب سے زیادہ عوامی مقبولیت پانے والا شاعر بھی کہا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :