Time 17 فروری ، 2025
پاکستان

شرجیل میمن کی چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت

شرجیل میمن کی چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت
چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ہے جس پر چینی وفد نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

 چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا صوبے میں بندرگاہیں، بڑھتا ہوا روڈ نیٹ ورک اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت ہے۔

شرجیل میمن نے کہا مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔  

مزید خبریں :