Time 17 فروری ، 2025
دنیا

یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں: ٹرمپ

یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں: ٹرمپ
فائل فوٹو

روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں اور روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا ہےکہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن طے کریں گے۔

امریکی چینل سے گفتگو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں ہے، ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ 

ادھر امریکی وزیر خارجہ روسی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب چلے گئے  جب کہ یوکرین جنگ خاتمے پر روس امریکا بات چیت میں یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا۔

یوکرین کے مسئلے پرمذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے کاامکان ہے۔

مزید خبریں :