17 فروری ، 2025
پتوکی میں پرانی منڈی کے قریب مین ہول میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 60 سال کی خاتون مین ہول میں گری تو نوجوان اسے بچانے کیلئے مین ہول میں کود گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا، اسپتال پہنچ کر خاتون اور نوجوان دم توڑ گئے۔
مین ہول میں گر کر خاتون اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔