Time 19 فروری ، 2025
صحت و سائنس

وہ سنگین علامات جو 30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
وہ کون سی علامات ہیں جن کو بھانپتے ہی خواتین کو ڈاکٹرز سے رجوع کرنا چاہیے/فوٹوفائل

طبی ماہرین کے مطابق 30 اور 40 سال کی عمر کے دوران خواتین کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو کسی سنگین بیماری کا سبب بھی بن سکتی ہیں اور  اگر خواتین ان ابتدائی علامات کو نظر انداز کردیں تو پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ 30 سالہ خواتین کیلئے وہ  کون سے خطرات ہیں جنہیں  بھانپتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

تولیدی صحت کے مسائل

طبی ماہرین کے مطابق خواتین کو  پہلی ماہواری کے وقت سے ہی تولیدی صحت کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے لیکن 30 سال بعد  تولیدی صحت کے مسائل تیزی سے سامنےآنے لگتے ہیں۔

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

 ایسی صورت میں چھاتی میں درد، قبل از ماہواری یا ماہواری کے دوران شدید درد ظاہر ہونے لگتا ہے، ماہواری میں شدید درد یا پھر بہت زیادہ خون  کا بہنا اینڈومیٹرائیوسس، فائبرائڈز، PCOS یا ہارمونل عدم توازن کی نشاندہی کرتا ہے۔

چھاتی کے مسائل

چھاتی میں گانٹھ اور نپل سے مواد کا خارج ہونا چھاتی میں  انفیکشن یا پھر چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدا میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص قابل علاج ثابت ہوتی ہے۔

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

 ڈاکٹرز 30 سالہ خواتین کو ہر ماہواری کے بعد چھاتی کا بذات خود معائنہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں تاہم  40 سال سے زائد عمر  کی خواتین کو اگر چھاتی میں کوئی گانٹھ محسوس ہو تو انہیں فوری طور پر میمو گرافی کرانی چاہیے۔

مسلسل تھکاوٹ

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

خواتین تھکاوٹ کو اکثر و بیشتر تناؤ یا مصروف شیڈول کا نتیجہ کہہ کر ٹالتی نظر آتی ہیں لیکن ماہرین کاماننا ہے کہ 30 سالہ خواتین کی مسلسل تھکاوٹ خون کی کمی، تھائیرائیڈ کی خرابی یا پھر ذیابیطس کی وجہ بھی ہوسکتی ہے جو بلآخر دل کے مسائل، وزن میں اضافے یا پھر ہارمونز کے عدم توازن کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزن میں اچانک اضافہ

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

خواتین کے وزن میں اچانک اضافہ PCOS اور تھائیرائیڈ کی خرابی سے بھی منسلک ہوسکتا ہے جب کہ معمول سے زیادہ وزن دل کی بیماری کا خطرہ  بھی بڑھادیتا ہے۔

آنتوں یا مثانے کی عادات میں تبدیلیاں کولوریکٹل (بڑی آنت)   کینسر کا اشارہ  دیتی ہیں اسی طرح مسلسل کھانسی پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک ممکنہ علامت ہے جو خواتین میں تیزی سے بڑھتی نظر آرہی ہے۔

دل کی صحت کے مسائل 

خواتین  دل کی صحت کے مسائل کو اکثر نظر انداز کردیتی ہیں لیکن ماہرین کے نزدیک پوسٹ مینو پاز  یعنی ماہواری رک جانے کے بعد  خواتین کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

طبی ماہرین کے مطابق عمر کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھتا رہتا تھا اور ایسی صورت میں خواتین کو  دل کی صحت پر گہری نظر رکھناچاہیے۔ 

ماہرین خبر دار کرتے ہیں کہ سینے میں درد صرف ایک علامت نہیں ہے  بلکہ  تھکاوٹ، سانس پھولنا، پسینہ زیادہ آنا  بھی دل کی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت کو نظر انداز نہ کریں

وہ سنگین علامات جو  30 سالہ خواتین کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں
فوٹوفائل

 گٹھیا، ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں  میں دائمی  درد جیسی بیماریاں خواتین میں تیزی سے بڑھتی جارہی ہیں،  درد اور تھکاوٹ جیسے معمولی مسائل کو نظر انداز کرنا  درد کی شدت کو بڑھا سکتا ہے۔

مزید خبریں :