Time 20 فروری ، 2025
کھیل

روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کیے، یہ روہت شرما کی 261 ویں اننگ تھی۔

ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرکے روہت شرما سچن ٹنڈولکر کوپیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔

اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 222 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے جب کہ سچن ٹنڈولکر اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جنہوں نے 2002  میں اپنی 276  ویں اننگز  میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 10 ویں اور بھارت کے چوتھے بیٹر ہیں۔ اس فہرست میں بھارت کے چوتھے بیٹر ساروو گنگولی ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق اس فہرست میں شامل واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے 11 ہزار 739 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید خبریں :