Time 22 فروری ، 2025
صحت و سائنس

پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ
رواں سال سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس ہے: ترجمان نیشنل ای او سی/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔

ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے جب کہ رواں سال سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیو کیسز  رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

مزید خبریں :