Time 22 فروری ، 2025
جرائم

شادی سے انکار کیوں کیا؟ ملزم نے برات میں آیا دلہن کا 6 سالہ بھانجہ اغوا کرلیا

شادی سے انکار کیوں کیا؟ ملزم نے برات میں آیا دلہن کا 6 سالہ بھانجہ اغوا کرلیا
گرفتارملزم اصغر بچےکی خالہ سےشادی کرناچاہتاتھا،پولیس— فوٹو:فائل

سرگودھا میں ملزم نے شادی سے انکار  پر برات میں آنے والے دُلہن کے 6 سالہ بھانجےکو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے قصبہ مڈھ رانجھا میں اصغر نامی شخص نے 6 سالہ بچے داؤد کی خالہ کا رشتہ مانگا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ رشتے سے انکار کرنے پر ملزم اصغر نے اپنے والد اور بھائیوں کی مدد سے شادی کی تقریب کو خراب کرنے کیلئے دُلہن کے 6 سالہ بھانجے داؤد کو اغواکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور چنیوٹ کے علاقوں میں چھاپے مارنے کے بعد 6 سالہ بچے کو بازیاب کروالیااور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 کو گرفتار کرلیا۔ 

بچے کو بازیاب کروانے پر اہلخانہ نے پولیس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :